کلفٹن میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو ہلاک

کلفٹن میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں مبینہ پولیس مقابلے میں اکرام نامی اسٹریٹ کرمنل زخمی ہوکراسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ لوٹ مار کررہا تھا کہ اس نے پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں اکرام نامی ملزم زخمی ہوا جو بعد ازاں جناح اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ڈاکو کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے،ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر