چکوال میں تقریباً7000 کنال پر غیر قانونی قبضہ ہے ،ڈپٹی کمشنر

چکوال میں تقریباً7000 کنال پر غیر قانونی قبضہ ہے ،ڈپٹی کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد کے زیر صدارت آج اینٹی اینکروچمنٹ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی فوزیہ بہرام،ممبر صوبائی اسمبلی آسیہ امجد ، ڈی پی او عادل میمن ،اے ڈی سی آر،اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ، چواء سیدن شاہ ، چکوال ،چیئرمین میونسپل کمیٹی چکوال ،بھون،چواء سیدن شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گونمنٹ،سی او چکوال ،بھون،ڈسٹرکٹ کونسل چکوال ،صدر چیمبر آف کامرس، صدرانجمن تاجران چکوال و چوآ سیدن شاہ نے بطور ممبران اینٹی تجاوزات کمیٹی شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چکوال میں اسوقت اسٹیٹ لینڈ 914217-7-2 کنال ہے۔جس میں سے تقریباً7000 کنال پر غیر قانونی قبضہ ہے جس میں3600 کنال اراضی تحصیل چکوال ،2400کنال تحصیل تلہ گنگ،1014کنال تحصیل کلر کہار،88کنال تحصیل لاوا اور چواء سیدن شاہ میں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع چکوال میں ضمنی الیکشن والے علاقوں میں پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق تجاوزات کا عمل موئخر کیا گیا تھا اب یہ مہم باضابطہ طور پر 15 اکتوبر تا 30 اکتوبر بلا ناغہ شروع کی جائے گی جس کے تحت تمام سرکاری زمین قبضہ مافیا سے تجاوزات ہٹا کر وا گزار کروائی جائے گی ۔اے سی چواء سیدن شاہ نے اس موقع پر بتایا کہ انہوں نے ہائی وے کی زمین سے 10کنال اراضی وا گزار کروائی ہے اور تجاوزات ہٹانے کا عمل جاری ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اگلے ہفتے تجاوزات بارے اپنا مکمل پلان دینے کی ہدایت کی تاکہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا ہدف پورا کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق اس مہم میں تمام سٹیک ہولڈرز ،عوامی نمائیندوں ،تمام لائین ڈیپارٹمنٹس اور متعلقہ محکموں کو شامل کیا جائے گا ۔