گوجرہ ، ادھار رقم واپس مانگنے پر تھانیدار کی شہریکو قتل کی دھمکیاں

گوجرہ ، ادھار رقم واپس مانگنے پر تھانیدار کی شہریکو قتل کی دھمکیاں

گوجرہ(نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس گوجرہ کے نکے اتھرے تھانیدار نے مقامی شہری کا جینا حرام کر دیا ۔ڈی ایس پی نے کارروائی کا آغاز کردیا۔مقامی صراف رانا محمد اشرف ناز کے بیٹے محلہ شریف پورہ گوجرہ کے رہائشی رانا محمد آصف ناز نے اعلی پولیس حکام کو تحریری درخواست پیش کر تے ہو ئے موقف اختیار کیا ہے کہ تھانہ سٹی گوجرہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نوید نے اس سے ذاتی ضرورت کیلئے ہزاروں روپے لئے تھے جو مقررہ وقت پر واپس نہ کئے ۔رقم واپس مانگنے پر تھانیدار مذکور سیخ پا ہو گیا اور شہری کی دکان میں زبردستی گھس کر گن پوائنٹ پر اسے جان سے مار دینے اورڈکیتی کے مقدمات میں الجھادینے جیسے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں مقامی شہری نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو تحریری طور پر آگاہ کیا جنہوں نے ڈی ایس پی گوجرہ میاں عادل رشید کوفوری کارروائی کا حکم دیا جنہوں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، جنہوں نے مقامی شہری اور تھانیدار مذکورکو 17اکتوبرکے لئے اپنے دفتر طلب کر لیا ہے۔

قتل کی دھمکیاں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر