ترکی نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے؟ ایسا کام کردیا کہ آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

ترکی نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے؟ ایسا کام کردیا کہ آپ کیلئے بھی یقین ...
ترکی نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے؟ ایسا کام کردیا کہ آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

  

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترکی کی عدالت نے دہشت گردوں سے تعلقات کے الزام میں گرفتار امریکی پادری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی عدالت نے امریکی پادری اینڈریو براو¿نسن کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے امریکی پادری پرعائد نظربندی اورسفری پابندی کے احکامات ختم کردیے جس کے بعد وہ ترکی چھوڑ کر اپنے ملک واپس جاسکتے ہیں۔اینڈریو براو¿نسن نے عدالتی فیصلے پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اب وہ بہت جلد امریکا جا سکیں گے۔

یاد رہے کہ سنہ 2016 میں حکومت مخالف تنظیموں سے تعلقات کے شبے میں اینڈریو براو¿نسن کو گرفتارکیا تھا، جس کے بعد ترکی اور امریکا کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ترک عدالت نے اکتوبر2016 میں امریکی پادری کو دہشت گردی کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی تھی اور اگست میں انہیں ایک گھر میں نظربند کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 26 جولائی 2018 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ترکی نے امریکی پادری کو رہا نہ کیا تو اسے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔بعدازاں 10 اگست 2018 کو امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی سے امریکا میں دھاتوں اور دھاتی مصنوعات کی درآمدات پرعائد کردہ محصولات کو دوگنا کر رہے ہیں، جس کے بعد ترک کرنسی لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی