”پاکستان کے اس کامیاب ترین کپتان نے مجھے ایک گیند کے عوض ڈھائی کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کی “ شین وارن نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

”پاکستان کے اس کامیاب ترین کپتان نے مجھے ایک گیند کے عوض ڈھائی کروڑ روپے کی ...
”پاکستان کے اس کامیاب ترین کپتان نے مجھے ایک گیند کے عوض ڈھائی کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کی “ شین وارن نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے اپنی نئی کتاب میں پاکستان کے سابق کپتان سلیم ملک پر 2لاکھ ڈالر (تقریباً دو کروڑ 66 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے) رشوت کی پیشکش کا الزام عائد کیا ہے۔
سا بق لیگ سپنر شین وارن نے حال ہی میں ایک کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے اپنی کرکٹ سے وابستہ زندگی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہے۔ انہوں نے بھارتی ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ ان کی یہ کتاب ان کی اپنی زندگی سے متعلق ہے، اس میں رشوت کی آفرز کا بھی ذکر ہے، سلیم ملک نے مجھے کہا تھاکہ اگر میں آف اسٹمپ کی جانب وائیڈ بولنگ کروں اور میچ ڈرا ہوجائے تو وہ مجھے 2 لاکھ ڈالر دیں گے۔علاوہ ازیں شین وارن نے کتاب میں سری لنکا میں مارک وا کے ایک دوست کی جانب سے رشوت کی پیشکش کا بھی ذکر کیا ہے۔
خیال رہے کہ سلیم ملک اپنے دور کے صف اول کے بلے باز تھے جنہوں نے پاکستان کی جانب سے 103 ٹیسٹ اور 283 ایک روزہ میچز میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی۔ ان کی قیادت میں گرین شرٹس نے 12 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں سے 7 میں فتح حاصل کی جبکہ انہوں نے 34 ایک روزہ میچز میں بھی پاکستان ٹیم کی کپتانی کا فریضہ سرانجام دیا جن میں سے 21 میچز میں فتح پاکستان کے نام رہی ۔ سلیم ملک پر 1999 میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے ٹور کے دوران فکسنگ کا الزام لگا تھا جس کی جسٹس قیوم نے انکوائری کی تھی۔ مئی 2000 میں جاری ہونے والی جسٹس قیوم انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سلیم ملک پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی۔

مزید :

کھیل -