احتیاطی تدابیرسے قدرتی آفات کے نقصانات کوکم کیاجاسکتاہے: وزیر اعلی پنجاب

احتیاطی تدابیرسے قدرتی آفات کے نقصانات کوکم کیاجاسکتاہے: وزیر اعلی پنجاب
احتیاطی تدابیرسے قدرتی آفات کے نقصانات کوکم کیاجاسکتاہے: وزیر اعلی پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ا حتیاطی تدابیرسے قدرتی آفات کے نقصانات کوکم کیا جاسکتا ہے، ان حادثات سے نمٹنے کیلئے خصوصی تربیت ضروری ہے۔ عوام کے جان ومال کاتحفظ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت قدرتی آفات سے بچاؤکیلئے موثرپالیسی پرعمل پیراہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے آگاہی کا شعور بیدار کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔صوبہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کا پیغام ہے کہ آفات سے آگاہی اور کم سے کم تباہی کی حکمت عملی پرپوری طرح عمل کیاجائے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور