وزیر داخلہ شہریار آفریدی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

وزیر داخلہ شہریار آفریدی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
وزیر داخلہ شہریار آفریدی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی سادگی کا اعلان کیا تاہم ان کے وزراءنے اپنے وزیراعظم کی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیاہے کیونکہ خبر ملی ہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے وزیر بنتے ہی اپنے گھر کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے ہیں ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہریار آفریدی اور اسد عمر سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے پیمرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی منسٹرز کالونی میں منتقل ہو گئے ہیں اور انہیں اپنے گھر کی حالت پسند نہ آئی جس پر وزیر مملکت نے تبدیلی کا آغاز اپنے گھر سے کرتے ہوئے ٹائلیں ، پردے ، اے سی ، ایل سی ڈی اور کچن میں استعمال ہونے والی الیکٹرانکس اشیاءنئی لگوا لی ہیں اور پرانی کو خیر آباد کہہ دیاہے ۔سرکاری رہائش گاہ کو شہریار آفریدی نے اپنے معیار کے مطابق کرنے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے ہیں اور انتہائی دلچسپ ترین امر یہ ہے کہ اس کے پیسے بھی اپنی جیب سے ادا نہیں کیے بلکہ مبینہ طور پر چیف کمشنر اسلام آباد جودت ایاز کو ’حکم‘ دیا جس کے بعد انہوں نے اس تزئین و آرائش کا خرچ پورا کرنے کیلئے پیسے محکمہ مال کے پٹواریوں اور دوسرے افسران کی جیبوں سے نکلوائے ۔

بات ابھی یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران جو کہ نگران سیٹ اپ میں اسلام آباد میں تعینات ہوئے تھے وہ کام کی از خود نگرانی کرتے رہے اور وزیر مملکت کی قربت بھی حاصل کرلی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی