زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قصور کی ننھی زینب سمیت دیگر بچیوں کے قاتل عمران کو سر عام پھانسی پر لٹکانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

مجرم عمران کی سرعام پھانسی کیلئے درخواست زینب کے والد امین انصاری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میںمجرم کی سرعام پھانسی کی استدعا کی گئی ہے۔امین انصاری نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ مجرم عمران علی کی سرعام پھانسی سے لوگ عبرت پکڑیں گے اور اس طرح کے مجرمانہ فعل دوبارہ سرزد نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز مجرم عمران علی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق مجرم کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی۔ مجرم عمران کو مجموعی طور پر 21 بار سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ 25 لاکھ روپے جرمانہ اور20 لاکھ 55 ہزار روپے دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور