وزیراعظم ہاؤس کی مزید 55 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ، یہ نیلامی کب ہوگی اور موٹرسائیکل سمیت کون کونسی گاڑیاں بکنے کو تیار ہیں؟ بڑی خبرآگئی

وزیراعظم ہاؤس کی مزید 55 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ، یہ نیلامی کب ہوگی اور ...
وزیراعظم ہاؤس کی مزید 55 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ، یہ نیلامی کب ہوگی اور موٹرسائیکل سمیت کون کونسی گاڑیاں بکنے کو تیار ہیں؟ بڑی خبرآگئی

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم، دوسرے مرحلے میں مزید 55 گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔ وزیراعظم ہاؤس کی 49، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی 6 گاڑیاں نیلامی کیلئے رکھی گئی ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی 17 جبکہ قومی اسمبلی کی گاڑیوں کی نیلامی 24 اکتوبر کو ہو گی۔ گاڑیوں میں 2 بم پروف، 20 بلٹ پروف اور 27 نان بلٹ پروف گاڑیاں شامل ہیں جو کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں خریدی گئیں۔ 2016ء ماڈل کی 9 گاڑیاں بھی نیلامی میں رکھی جائیں گی۔ 15 اور 16 اکتوبر کو عوام وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کا معائنہ کر سکیں گے۔ نیلامی میں ایک موٹر سائیکل بھی شامل ہے۔

دوسرے مرحلے کیلئے ان گاڑیوں پر ایف بی آر سے ٹیکسز کو کم کروا کر نیلامی کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر گاڑیوں کی نیلامی کے عمل کی خود نگرانی کرے گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں 4 اکتوبر کو قومی اخبارات میں اشتہار بھی جاری کر دیا تھا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد