سیالکوٹ کا شہری اکاﺅنٹ کھلوانے بینک گیا تو آگے سے ایسا کام ہوگیا کہ بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گیا مگر کیسے ؟ جان کر پاکستانی ہکا بکا رہ جائیں گے

سیالکوٹ کا شہری اکاﺅنٹ کھلوانے بینک گیا تو آگے سے ایسا کام ہوگیا کہ بیٹھے ...
سیالکوٹ کا شہری اکاﺅنٹ کھلوانے بینک گیا تو آگے سے ایسا کام ہوگیا کہ بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گیا مگر کیسے ؟ جان کر پاکستانی ہکا بکا رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی بینک اکاﺅنٹس کے کیس میں ایک اور اہم انکشاف اس وقت ہوا جب سیالکوٹ کے شہری کے اکاﺅنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا پتا چلا۔
سیالکوٹ کا شہری پہلی بار اکاﺅنٹ کھلوانے کیلئے بینک گیا تو وہ اس بات پر چکرا کر رہ گیا کہ اس کے نام پر نہ صرف لاہور میں بینک اکاﺅنٹ موجود ہے بلکہ اس میں سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن بھی ہوچکی ہے۔ بینک سٹیٹمنٹ کے مطابق سیالکوٹ کے شہری کے لاہور والے اکاﺅنٹ سے 7 کروڑ 44 لاکھ 76 ہزار 322 روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ بینک نے شہری کے اکاﺅنٹ کے غلط استعمال کا تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اومنی گروپ کے جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں ابتدائی طور پر 29 جعلی بینک اکاﺅنٹس کا پتا چلا تھا لیکن اب یہ تعداد بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید پر الزام ہے کہ ان کے گروپ نے غریب لوگوں کے نام پر جعلی بینک اکاﺅنٹس کھلوائے اور ان میں کروڑوں ، اربوں روپے رکھوائے گئے۔ کچھ روز پہلے بھی کراچی کے ایک فالودہ فروش کے اکاوئنٹ سے سوا دو سو کروڑ روپے نکل آئے تھے۔ایف آئی اے اس کیس میں جوں جوں تفتیش کرتا جارہا ہے توں توں حیرت کے نئے در وا ہوتے چلے جارہے ہیں۔