” فورا معافی مانگوورنہ لائسنس کینسل کر دیں گے “ حکومت چینلز کے خلاف دھمکیوں پر اتر آئی ، انتہائی شرمناک خبر آ گئی

” فورا معافی مانگوورنہ لائسنس کینسل کر دیں گے “ حکومت چینلز کے خلاف دھمکیوں ...
” فورا معافی مانگوورنہ لائسنس کینسل کر دیں گے “ حکومت چینلز کے خلاف دھمکیوں پر اتر آئی ، انتہائی شرمناک خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیمرانے گزشتہ روز وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے خلاف خبر نشر کرنے والے چینلز کو نوٹس جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چند ٹی وی چینلز پر وزیر خزانہ اسد عمر سے وزیراعظم عمران خان ناخوش اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی جانب سے اپنے گھر کی تزین و آرائش کیلئے رقم خرچ کرنے سے متعلق خبر نشر ہوئی تھی جس پر پیمرا نے نوٹس جاری کر دیاہے ۔

پیمرا نے اپنے نوٹس میں کہاہے کہ اسد عمر اور شہریار آفریدی سے متعلق جعلی خبریں نشرکرنے پر ٹی وی چینلز فوری طور پر تردید چلائیں یا پھر دو روز کے اندر اپنی خبر کے دفاع میں ثبوت پیش کریں ۔ بصورت دیگر ان چینلز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی اور لائسنس بھی معطل کیا جاسکتاہے ۔

مقامی ویب سائٹ ” پاکستان 24“ نے دعویٰ کیاہے کہ یہ خبر وزارت اطلاعات نے ٹی وی چینلز کے رپورٹرز کو واٹس ایپ کے ذریعے فراہم کی ہے اور ابھی تک اس کا باضابطہ نوٹس کہیں پر بھی اپلوڈ نہیں کیا گیا۔

مزید : قومی