پیمرا کا وزیروں کی بوگس خبریں چلانے پر چینلز کو نوٹس

پیمرا کا وزیروں کی بوگس خبریں چلانے پر چینلز کو نوٹس
پیمرا کا وزیروں کی بوگس خبریں چلانے پر چینلز کو نوٹس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا نے ان ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز وزیر خزانہ اسد عمر سے وزیراعظم کی ناخوشی اور وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے سرکاری گھر پر خزانے سے آرائش کیلئے رقم خرچ کرنے کی خبریں نشر کی تھیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ خبریں جعلی ہیں اور ان کی فوری تردید کی جائے بصورت دیگر تادیبی کارروائی کی جائے گی اور لائسنس بھی معطل کیا جا سکتا ہے۔یہ خبر وزارت اطلاعات نے ٹی وی چینلز کے رپورٹرز کو واٹس ایپ کے ذریعے فراہم کی ہے اور ابھی تک اس کا باضابطہ نوٹس کہیں پر بھی اپلوڈ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ کفایت شعاری کی دعویدار حکومت کے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے وزیر بنتے ہی اپنے گھر کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد