تھر میں غذائی قلت، مزید تین بچے جاں بحق
مٹھی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور دیگر امراض کے باعث مزید تین بچے دم توڑ گئے۔
مٹھی میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں ایک ماہ کا پریم چند ولد دلیپ، ڈیبھو بھیل اور خادم نامی شخص کا نومولود بچہ شامل ہیں،مزید تین بچوں کی ہلاکتوں کے بعد مٹھی میں رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 18 ہو گئی جبکہ رواں سال ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 494 پر پہنچ گئی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سندھ حکومت کو تھر میں بچوں کی ہلاکت روکنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دے رکھا ہے جب کہ چیف جسٹس نے اتوار کو مٹھی ہسپتال کے دورے کا بھی اعلان کیا ہے۔