” میری امی زندہ ہوتی تو انہیں کہتا کہ آپ مجھے کھوتا کہتی تھیں لیکن آج ۔۔“ حامد میرنے ایسی بات کہہ دی کسی کی ہنسی نہ رکے گی

” میری امی زندہ ہوتی تو انہیں کہتا کہ آپ مجھے کھوتا کہتی تھیں لیکن آج ۔۔“ ...
” میری امی زندہ ہوتی تو انہیں کہتا کہ آپ مجھے کھوتا کہتی تھیں لیکن آج ۔۔“ حامد میرنے ایسی بات کہہ دی کسی کی ہنسی نہ رکے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جس فلم کا بچوں سمیت بڑے بھی بے صبری سے انتظاکر ر ہے تھے وہ پاکستان سینماﺅں کی زینت بن گئی ہے اور لوگ دھڑا دھڑ ” ڈونکی کنگ “ کی ٹکٹیں خریدنے میں مصروف ہیں تاہم اس موقع پر فلمی ستارے اور بڑے بڑے صحافی بھی خود کو اس فلم سے دور نہیں رکھ پائے اوردیکھنے کیلئے سینما پہنچ گئے ہیں اوراس موقع پر حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ہرکوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سہیل وڑائچ اور حامد میر سمیت کئی نامور صحافیوں نے سینما گھر کا رخ کر لیاہے اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔ حامد میر فلم دیکھنے کے بعد کافی خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” میری امی مجھے کھوتا کہتی تھیں اور کھوتا کنگ بن گیا ہے ، اگر میری امی آج زندہ ہوتیں تو میں انہیں بتاتا کہ جسے آپ کھوتا کہتی تھیں وہ کنگ بن گیاہے ۔حامد میر کا کہناتھا کہ یہ جو فلم ہے اس کا نام بہت اچھاہے اور گانے بھی بہت اچھے ہیں ، جب میں ڈونکی کا نام سنتا ہوں تو مجھے ایسے لگتاہے کہ میری امی مجھے کھوتا کہہ رہی ہیں کیونکہ وہ مجھے کھوتا کہتی تھیں کیونکہ کھوتا اب کنگ بن گیا ہے تو تمام ماوں کو یہ فلم اپنے بچوں کو ضرور دکھانی چاہیے ، جس بچے کو اس کی امی کھوتا کہتی ہیں تو اس بچے کو زندگی میں محنت کرنی چاہیے کیونکہ کھوتا ایک دن کنگ بھی سکتا ہے ۔“ حامد میر کی یہ بات سن کر وہاں موجود رپورٹر سمیت تمام افراد ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ گئے ۔ اس کے علاوہ منفرد انداز کے حام صحافی سہیل وڑائچ بھی فلم دیکھنے کیلئے پہنچے اور سینما سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” ڈونکی گنگ بہت ہی زبردست فلم ہے ، اس کا کونٹنٹ بہت ہی شاندار ہے جبکہ پوری فلم مزاح اور جذبات سے بھری ہوئی ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

ڈونکی کنگ دیکھنے کیلئے ستارے بھی ریڈ کارپیٹ پر اتر آئے اور اس شاندار موقع پر کھل کر انجوائے کیا ۔ شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی سینما گھر کا رخ کیا جن میں فاخر محمود ، شہزاد رائے ،عائشہ خان ، محمود اسلم ، فہد مصطفی ، فیصل قریشی ، دانش تیمور اور حرامانی شامل ہیں ۔ آپ کو یہ جان کر بالکل بھی حیرت نہیں ہو گی کہ پاکستان کے سابق فاسٹ باولر جنہیں دنیا ” روالپنڈی ایکسپریس “ کے نام سے بھی جانتی ہے ، وہ بھی خود کو روک نہیں پائے اور فلم دیکھنے کیلئے سینما پہنچ گئے ۔

مزید : بین الاقوامی