مجاہدکامران سمیت اساتذہ کوہتھکڑی کیوں لگی؟اندرونی کہانی سامنے آگئی

مجاہدکامران سمیت اساتذہ کوہتھکڑی کیوں لگی؟اندرونی کہانی سامنے آگئی
مجاہدکامران سمیت اساتذہ کوہتھکڑی کیوں لگی؟اندرونی کہانی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران اور دیگر اساتذہ کو ہتھکڑی کیوں لگائی؟اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور دیگر پروفیسرز کو عدالت پیشی کے موقع پر ہتھکڑیاں لگاکر پیش کیا گیا جس کا چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لے لیااورمتعلقہ حکام کو عدالت طلب کر لیا جبکہ چیئرمین نیب نے نوٹس لیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اساتذہ کوپیش کرنے کی ذمہ داری پنجاب پولیس کی تھی،نیب کاکوئی افسراس اندازمیں ملزمان کوعدالت پیش کرنے کامجازنہیں،نیب پراسیکیوٹرملزمان کیخلاف صرف شواہدپیش کرتے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کی وجہ سے ملزمان کوہتھکڑی لگاکر پیش کیاجاتاہے،اساتذہ کی پیشی کے وقت نیب کاکوئی اہلکارساتھ نہیں تھا۔