ضمنی انتخابات ،آج اورکل شناختی کارڈپرچالان نہیں ہوگا

ضمنی انتخابات ،آج اورکل شناختی کارڈپرچالان نہیں ہوگا
ضمنی انتخابات ،آج اورکل شناختی کارڈپرچالان نہیں ہوگا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضمنی انتخابات کے باعث آج اورکل شناختی کارڈپرچالان نہیں ہوگا،چیف ٹریفک پولیس افسر نے شناختی کارڈ پر چالان نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 35حلقوں میں ضمنی انتخابات 14اکتوبر(کل)ہونگے جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،ضمنی الیکشن کے باعث آج او رکل شناختی کارڈ پر چالان نہیں ہوگا،سی ٹی اونے شناختی کارڈپرچالان نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، سی ٹی او کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے باعث شناختی کارڈپرچالان نہ کرنے کافیصلہ کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور