پولیس کی وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار،مسروقہ سرکاری گاڑی،اسلحہ برآمد

پولیس کی وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار،مسروقہ سرکاری ...
پولیس کی وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار،مسروقہ سرکاری گاڑی،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)شاہراہ نورجہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی وردی میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور عزیز بھٹی کے علاقے سے چوری شدہ سرکاری گاڑی برآمد کرلی ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق شارع نورجہاں کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں ملزمان جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بنگلے میں داخل ہوئے تو گھر میں موجود افراد نے فوری طور پر 15مدد گار پر پولیس کو اطلاع کردی پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لینے کے بعد 4ملزمان شاہ رخ عرف ڈان ، شیروز ، تیمور اور وہاب کو گرفتار کرتے ہوئے انکے قبضے سے اسلحہ اور کئی ماہ قبل عزیز بھٹی کے علاقے سے چوری شدہ سرکاری کار نمبر GL-7641 برآمد کرلی ، گرفتار ہونے والے ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں میں7 سے 8 ڈکیتیاں کرنے کے علاوہ 60 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔

ملزم وہاب پولیس کی واردی پہنتا تھا اور کسی بھی گھر کے پاس سرکاری گاڑی کو پارک کرنے کے بعد چھاپہ کے بہانے داخل ہوکر لوٹ مار کرکے اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوجاتا تھا ، گرفتار ہونے والے ملزمان لائینز ایریا کے رہائشی ہیںملزم وہاب کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے تھا ، ملزم نے بتایا کہ اس نے اجرت لے کر حساس ادارے کے اہلکار ، اے ایس آئی اور مخالف سیاسی جماعت کے کارکنان کے علاوہ کئی افراد کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا ۔

ملزم نے بتایا کہ اس کو قتل کرنے کیلئے پچاس ہزار سے 1 لاکھ روپے ملتے تھے ،ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر کئی افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ،دریں اثنا آئی جی سندھ نے ڈکیتوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے پر ایس ایس پی وسطی ور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے ایک لاکھ روپے انعام اورتعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔