” یہ جانوروں کے ڈاکٹر تو ہو سکتے ہیں لیکن ۔۔۔“ ڈاکٹر فرخ سلیم جنہیں وزیراعظم نے معیشت کا ترجمان بنا دیا ، ان کے بارے میں وزیر خزانہ کیا کہتے ہیں ؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

” یہ جانوروں کے ڈاکٹر تو ہو سکتے ہیں لیکن ۔۔۔“ ڈاکٹر فرخ سلیم جنہیں وزیراعظم ...
” یہ جانوروں کے ڈاکٹر تو ہو سکتے ہیں لیکن ۔۔۔“ ڈاکٹر فرخ سلیم جنہیں وزیراعظم نے معیشت کا ترجمان بنا دیا ، ان کے بارے میں وزیر خزانہ کیا کہتے ہیں ؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت معاشی بحران سے نکلنے کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے پر تنقید کا سامنا ہے جس پر وزراءکا کہناہے کہ مجبوری میں جانا پڑ رہاہے اور عمران خان کا کہناہے کہ وہ بہت جلد پاکستان کو اس بحران سے نکالیں گے اس لیے آپ پریشان نہ ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور حالیہ وزیر خزانہ اسد عمر کے بھائی ہیں ، نے اپنے ہی بھائی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج حکومت نے فرخ سلیم کو معیشت کا ترجمان لگا دیاہے اور اس کے بارے میں اسد عمر کہا کرتے تھے کہ ” یہ جانوروں کے ڈاکٹر ہوں گے لیکن معیشت کے تو نہیں ہیں اور آج آپ نے انہیں اکانومی پر رکھ دیاہے ۔

زبیر عمر کا کہناتھا کہ ابھی جو انہوں نے بات کی ہے تین چیزوں کی ، اس پر دنیا ہنستی ہے ، آپ نے منی لانڈرنگ روکنی ہے تو آپ روکیں ، اس کا معیشت کی منصوبہ بندی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی