سانحہ ماڈل ٹاؤن، اشتہاری ایس پی ڈاکٹر فرخ لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار

سانحہ ماڈل ٹاؤن، اشتہاری ایس پی ڈاکٹر فرخ لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار
سانحہ ماڈل ٹاؤن، اشتہاری ایس پی ڈاکٹر فرخ لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے اشتہاری ملزم ایس پی ڈاکٹر فرخ کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ایس پی ڈاکٹر فرخ کو 15 اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت عدالت میں دائر کر دی گئی۔

یاد رہے انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت 115 افراد پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے سابق آئی جی کو فرد جرم پر دستخط کرنے کا حکم دیا تو مشتاق سکھیرا نے فرد جرم پر دستخط کرنے سے انکار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ فرد جرم پڑھ کر سائن کریں، ورنہ عدالت اپنا حکم جاری کرے گی۔ عدالتی حکم کے بعد مشتاق سکھرا نے فرد جرم پر دستخط کر دیئے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور