فاطمہ بھٹو وزیراعظم عمران خان کے خلاف میدان میں آ گئیں

فاطمہ بھٹو وزیراعظم عمران خان کے خلاف میدان میں آ گئیں
فاطمہ بھٹو وزیراعظم عمران خان کے خلاف میدان میں آ گئیں

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو اگرچہ عملی سیاست سے دور ہیں لیکن وہ پاکستانی سیاست پر گہری نظر رکھتی ہیں اور گاہے حکومتوں کی پالیسیوں کو ہدفِ تنقید بھی بناتی رہتی ہیں۔ اب وہ وزیراعظم عمران خان کے طرزِ سیاست پر بھی میدان میں آ گئی ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ ’’میں عمران خان کے طرزِ سیاست کی شروع سے نقاد رہی ہوں کیونکہ ان کی سیاست موقع پرستی پر مبنی ہے۔ ان کی سیاست میں مجھے خواتین کے ساتھ کوئی مباحثہ نظر نہیں آتا، نہ ہی صوبوں کو بااختیار بنانے کے لیے کوئی بحث نظر آتی ہے۔ ان کی سیاست موقع پرستی سے معمور ہے۔‘‘

بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فاطمہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ’’پاکستان میں خوف اور دھونس کے بے تحاشا کیس سامنے آتے رہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہ حکومت بھی ان کے انسداد کے لیے کوئی اقدام اٹھاتی نظر نہیں آ رہی۔ حکومت کوئی ایسے اقدامات نہیں کر رہی جن سے خواتین کو بااختیار بنایا جا سکے۔‘‘بلاول بھٹو کی سیاست کے متعلق سوال کے جواب میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ ’’وہ نوجوان ہے اور بہت سے صدمات سے گزرا ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ وہ اچھا ہو جائے گا۔ میں اس کے صرف شخصی طور پر اچھا ہونے کی خواہش کرتی ہوں۔ میں اس کی سیاست پر تبصرہ کرنے کو قطعاً ترجیح نہیں دوں گی۔‘‘

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد