نوشہرہ: کوئلہ کی کان میں دھماکا، 2 کان کن جاں بحق

نوشہرہ: کوئلہ کی کان میں دھماکا، 2 کان کن جاں بحق
نوشہرہ: کوئلہ کی کان میں دھماکا، 2 کان کن جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوشہرہ میں کوئلہ کی کان دھماکے بعد بیٹھ گئی، ملبے تلے دب کر 2 کان کن جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

نوشہرہ کے علاقے خشک جبہ میں کوئلے کی کان میں 3 مزدور کام کر رہے تھے کہ بلاسٹنگ کے دوران کان بیٹھ گئی، ملبے تلے دب کر 2 کان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمی کان کن کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق کان کن کی شناخت باچہ خالد، فضل وہاب جبکہ زخمی کان کن کی شناخت سر باچہ کے نام سے ہوئی، تینوں کان کنوں کا تعلق شانگلہ سے بتایا جاتا ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /نوشہرہ