ہمیں درآمد کے کلچرکوختم کرکے برآمد کے کلچرکوفروغ دینا ہے‘ عبدالرزاق داؤد

ہمیں درآمد کے کلچرکوختم کرکے برآمد کے کلچرکوفروغ دینا ہے‘ عبدالرزاق داؤد
ہمیں درآمد کے کلچرکوختم کرکے برآمد کے کلچرکوفروغ دینا ہے‘ عبدالرزاق داؤد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیرتجارت عبدالرزاق داﺅد کا کہنا ہے کہ جون 2019 میں پاکستان کی برآمد 25 بلین ڈالر پر لے آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مشیرتجارت عبدالرزاق داﺅد نے چیمبرآف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ایف بی آرنے کہا ٹیکس ریفارمزپرکام نومبرمیں شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ورکرزکی ویلفیئر، پروویڈنٹ فنڈ کے پیسے بھی سٹیل ملزمیں کھالیے گئے، چیئرمین ایف بی آرپرعزم ہیں کہ عوام کا پیسہ انہیں واپس دلائیں گے۔

مشیرتجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ ہمیں درآمد کے کلچرکوختم کرکے برآمد کے کلچرکو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہرسال 40 لاکھ نوجوان نوکری کے حصول کے لیے مارکیٹ میں آتے ہیں، جون 2019 میں پاکستان کی برآمد 25 بلین ڈالرپرلے آئیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور