احسن خان کی سالگرہ منانے سپیشل بچوں کے پاس پہنچ گئے، تصاویر بھی سامنے آگئیں

احسن خان کی سالگرہ منانے سپیشل بچوں کے پاس پہنچ گئے، تصاویر بھی سامنے آگئیں
 احسن خان کی سالگرہ منانے سپیشل بچوں کے پاس پہنچ گئے، تصاویر بھی سامنے آگئیں

  

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے مقبول اداکار و ماڈل احسن خان نے گزشتہ روز اپنی 36 ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر جہاں پر ستاروں نے انہیں مبارکباد کے بے شمار پیغامات ارسال کئے ۔ وہیں ان کے فنکار دوست نے بھی انہیں پیغام بھیجے۔ اداکارہ صبا قمر نے بھی منفرد انداز میں احسن خان کو مبارکباددی ہے۔

صبا قمر نے فیس بک پر احسن خان کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہHerooooo birthday Happy !!!!۔ یاد رہے کہ احسن خان 9 اکتوبر 1981 کو لندن میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بے شمار فلموں اور ڈراموں میں یادگار کردار کئے ہیں جس کے ساتھ ساتھ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ احسن خان کا کہنا ہے کہ سپیشل بچوں کے ساتھ سالگرہ منا کر میری سالگرہ اور بھی سپیشل ہوگئی ہے۔

احسن خان کا مزید کہنا تھا کہ ویسے تو 3 دسمبر کو سپیشل بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس میں ان بچوں کے لئے بڑے بڑے سمینار ، ریلیاں اور تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن پھر پورا سال ان کے لئے کسی بھی تقریب کا کوئی خاص اہتمام نہیں کیا جاتا ہونا تو یہ چاہیے کہ ان افراد کے لئے گاہے بگاہے تقریبات منعقد کی جائیں تاکہ عام آدمی کو بھی سپیشل بچوں کے ٹیلنٹ سے روشناس کروایا جا سکے۔ جس طرح عام بچے ملک و قوم کا سرمایہ ہوتے ہین اسی طرح سپیشل بچے بھی ملک کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ہمیں عام بچوں کے ساتھ ساتھ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اگر ہم ان بچوں کو ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ دار بنانا چاہتے ہیں تو انہیں تعلیم کے علاوہ ہنر مند بھی بنانے پر توجہ دینی چاہیے تاکہ تاکہ یہ بھی معاشرے میں عام آدمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوسکیں مجھے فخر ہے کہ ہماری سپیشل بچوں کی کرکٹ ٹیم پوری دنای میں اپنا لوہا منوا چکی ہے اس کے علاوہ بھی سپیشل بچوں کے مختلف عالمی کھیلوں میں کئی میڈلز جیتے ہیں ان بچوں کی اس کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے اسی طرح کھیل کود کے علاوہ دوسرے شعبوں میں بھی ان کو تربیت کر کے ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکتا ہے ۔

سپیشل بچوں کی تربیت میں جہاں استاد اہم کردار ادا کرتے ہیں وہاں والدین کا بھی فرض ہے کہ وہ ان بچوں پر خصوصی توجہ دیں ابھی حال ہی میں کچھ ٹی وی خبروں میں ان سپیشل بچوں پر تشددکی ویڈیو دکھائی گئی تھیں جس سے پوری قوم میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ایسے لوگ سزا کے مستحق ہیں یہ بچے تو خصوصی توجہ اور پیار کے مستحق ہوتے ہیں اب تو حکومت نے سکولوں میں واضح کر دیا ہے کہ بچوں پر کسی بھی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا اور تشدد کرنے والا سزا کا مستحق ہوگا۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ اگر ان بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے جس کے وہ مستحق ہیں تو ان میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے اس میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنی اپنی جگہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے لیکن بالخصوص والدین اور اساتذہ کرام ان کی تعلیم وتربیت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ جب تم ہم سب مل کر ان بچوں کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے تب تک ان کی صلاحیتوں کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ یہ بچے خاص توجہ چاہتے ہیں انہیں صحت مند بچوں کی نسبت زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے یقین کریں یہ بچے کسی طرح بھی صحت مند بچوں سے کم کی صلاحیتوں کے مالک نہیں ہیں بلکہ ان ان میں بہت ذہین بچے بھی ہیں بس انہیں ہماری خاص توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید : تفریح