نواز الدین صدیقی کی بہن کو انتہائی سنگین ترین بیماری لاحق ہو گئی، جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے

نواز الدین صدیقی کی بہن کو انتہائی سنگین ترین بیماری لاحق ہو گئی، جان کر آپ ...
نواز الدین صدیقی کی بہن کو انتہائی سنگین ترین بیماری لاحق ہو گئی، جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نواز الدین صدیقی نے اپنی اداکاری کے باعث پوری انڈسٹری میں تہلکہ برپا کر رکھا ہے اور اس وقت ان کے دنیا بھر سے فینز کی تعداد بے شمار ہو چکی ہے تاہم اداکار نے اب اپنے مداحوں کو انتہائی افسوسناک خبر سنا دی ہے جسے جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نواز الدین صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کے ہمراہ تصویر جاری کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ” میری بہن جس وقت 18 سال کی تھی تو وہ چھاتی کے کینسرے میں مبتلا ہو گئی تھی لیکن اس نے ہمت ، طاقت اور حوصلے سے اس بیماری کا مقابلہ کیا اور اب وہ 25 سال دو دن کی ہو گئی ہے اور اب تک یہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے ۔“نواز الدین صدیقی کا کہناتھا کہ میں ڈاکٹر کوآنند پیکر اور ڈاکٹر لالے بوشیری کا بہن کو  حوصلہ دینے کیلئے شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں ۔

یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی لمبے عرصہ سے بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزمائی کر رہے تھے انہوں نے گینگز آف واسے پور جیسی تاریخی فلم میں بھی اداری کے جوہر دکھائے تاہم ان کی شہرت کو چار چاند ” چاند نواب “ نے لگائے ۔

مزید : تفریح