پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 138ویں لانگ کورس پاسنگ آﺅٹ پریڈ،چیئرمین جوائنٹ چیفس نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 138ویں لانگ کورس پاسنگ آﺅٹ پریڈ،چیئرمین ...
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 138ویں لانگ کورس پاسنگ آﺅٹ پریڈ،چیئرمین جوائنٹ چیفس نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 138ویں لانگ کورس پاسنگ آﺅٹ پریڈہوئی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے،جنرل زبیرمحمودحیات نے پاسنگ آوٹ پریڈکامعائنہ کیااور امتیازی پوزیشن لینے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 138ویں لانگ کورس پاسنگ آﺅٹ پریڈہوئی،پاس آو¿ٹ ہونے والوں میں سعودی عرب،نیپال،سری لنکا،فلسطین اورلیبیاکے کیڈٹس بھی شامل تھے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے،جنرل زبیرمحمودحیات نے پاسنگ آو¿ٹ پریڈکامعائنہ کیااور امتیازی پوزیشن لینے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازی شمشیربٹالین سینئرانڈرآفیسرغلام نبی کودی گئی،صدارتی گولڈمیڈل سینئرانڈرآفیسرمحمدبلال کودیاگیااس کے علاوہ کمپنی جونیئرانڈرآفیسرحمزہ نوازکوبھی چیف آف آرمی سٹاف میڈل دیاگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی