’وہ آدمی چین کو نشانہ بنارہاہے جس کا کوئی ایمان ہے نہ ہی ۔ ۔ ۔‘چینی سفارتکار نے حسین حقانی کے بارے میں کیا بات کہہ دی؟ جان کرپورا ملک دنگ رہ جائے

’وہ آدمی چین کو نشانہ بنارہاہے جس کا کوئی ایمان ہے نہ ہی ۔ ۔ ۔‘چینی سفارتکار ...
’وہ آدمی چین کو نشانہ بنارہاہے جس کا کوئی ایمان ہے نہ ہی ۔ ۔ ۔‘چینی سفارتکار نے حسین حقانی کے بارے میں کیا بات کہہ دی؟ جان کرپورا ملک دنگ رہ جائے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے دعویٰ کیاہے کہ چین اپنے مسلمان شہریوں سے مطالبہ کررہاہے وہ خنزیر کا گوشت کھائیں اور ساتھ ہی ایک خبرکا لنک شیئرکردیا۔ اس بے بنیاددعوے پر پاکستان میں تعینات چینی سفارتکار بھی خاموش نہ رہ سکے اور لکھاکہ ” آج کے دن کا لطیفہ، وہ آدمی چین کو کسی وجہ کے بغیرنشانہ بنانے والوں میں شامل ہوگیا جس کا کوئی ایمان ہے اور نہ ہی ملک کی شہریت‘کتنے افسوس کی بات ہے ‘۔

اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں سفارتکارلی جیان ژاہوکاکہناتھاکہ ’وہ لوگ آپ کو کیا دے رہے ہیں؟ آپ اسی کی طرح جھوٹ بول رہے ہیں اور چین کو نشانہ بنارہے ہیں، میں سابق سفیر ہونے کے ناطے آپ کی عزت کرتا تھالیکن اب کے بعد نہیں‘۔

اس خبر کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ ’ یہ چین کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا ہے ، چینی حکومت مذہبی عقائد کے مطابق اپنے شہریوں کو قانون کے مطابق آزاد زندگی گزارنے کی اجازت دیتی ہے اور یہ افواہ پھیلانے والا وہ شخص ہے جس پر چین مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے پابندی عائد ہے‘۔

مزید : قومی /بین الاقوامی