وہاڑی،مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، 2 فرار
وہاڑی (صباح نیوز) وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلہ وہاڑی کے علاقے کچی پکی روڈ پر اس وقت ہوا جب 5 ملزمان ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین کر بورے والا روڈ کی جانب فرار ہورہے تھے۔ ملزمان نے پولیس ناکے سے گزرتے ہوئے پولیس کے روکنے پر فائرنگ کر دی، اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔