سعودی عرب کے ساتھ اسلحے کے سودے معطل نہیں کریں گے :ڈونلڈ ٹرمپ

سعودی عرب کے ساتھ اسلحے کے سودے معطل نہیں کریں گے :ڈونلڈ ٹرمپ
سعودی عرب کے ساتھ اسلحے کے سودے معطل نہیں کریں گے :ڈونلڈ ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اسلحے کے سودے معطل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اس لیے امریکا میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری پر قدغن لگانے کی بھی کوئی وجہ نہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ سعودی عرب امریکا کے علاوہ روس اور چین سے بھی اسلحہ خریدسکتا ہے اور وہاں سرمایہ کاری بھی کر سکتا ہے اس لیے اسلحے کے سعودی سودوں پر بندش سے امریکا ہی کو نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات انتہائی شاندار ہیں اور ہمارے اور سعودی عرب کے درمیان بہت سارے معاملات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے باہمی اقتصادی تعلقات ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں جن کا ایک حصہ ہمارے دفاعی نظام سے تعلق رکھتا ہے۔ سعودی عرب پر پابندی ایسی گولی کے مترادف ہے جسے نگلنا امریکا کے لیے بے حد مشکل ہے۔