انڈونیشیا سے گھریلو عملے کی سعودی عرب درآمد بحال

انڈونیشیا سے گھریلو عملے کی سعودی عرب درآمد بحال
انڈونیشیا سے گھریلو عملے کی سعودی عرب درآمد بحال

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جکارتہ (صباح نیوز)انڈونیشیا سے گھریلو عملے کی سعودی عرب درآمد بحال ہو گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے کہا ہے کہ 9برس کے وقفے کے بعد انڈونیشیا سے گھریلو عملے کی سعودی عرب درآمد بحال ہوگئی ۔انہوں نے یہ بات انڈونیشیا کے وزیر افرادی قوت محمد حنیف کے ساتھ گھریلو عملے کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کے بعد کہی۔ وزیر محنت نے کہا کہ اس معاہدے کی بدولت افرادی قوت کی درآمد کے متعددمواقع پیدا ہونگے۔ ایک ملازمہ کو لانے کیلئے 6ماہ کا وقفہ درکار ہوگا۔

مزید : بین الاقوامی