کس عمر کے لوگ تیزی سے فیس بک استعمال کرنا چھوڑ رہے ہیں؟ سوشل میڈیا سائٹ کے لئے سب سے خطرناک خبر آگئی

کس عمر کے لوگ تیزی سے فیس بک استعمال کرنا چھوڑ رہے ہیں؟ سوشل میڈیا سائٹ کے لئے ...
کس عمر کے لوگ تیزی سے فیس بک استعمال کرنا چھوڑ رہے ہیں؟ سوشل میڈیا سائٹ کے لئے سب سے خطرناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کو دنیا کا مقبول ترین سوشل نیٹ ورک خیال کیا جاتا ہے لیکن برطانیہ میں کیے جانے والے ایک سروے میں ایسے نتائج سامنے آئے ہیں کہ سن کر فیس بک کی انتظامیہ پریشان ہو جائے گی۔ میل آن لائن کے مطابق اس سروے میں30سال سے کم عمر کے 1ہزار سے زائد افراد سے ان کے پسندیدہ سوشل نیٹ ورک کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ اس عمر کے لوگ تیزی سے فیس بک استعمال کرنا چھوڑ رہے ہیں اور کیمبرج اینالیٹکا سکینڈل کے بعد ان لوگوں کے فیس بک چھوڑنے کی شرح میں زیادہ تیزی آئی ہے۔
یوتھ کری ایٹو ایجنسی زیڈ اے کے کی طرف سے کروائے جانے والے اس سروے کے مطابق 30سال سے کم عمر لوگوں نے نیٹ فلکس، ایمازون اور یو ٹیوب کو بالترتیب سب سے زیادہ پسندیدہ نیٹ ورک قرار دیا۔ حیران کن طور پر ان لوگوں کے پسندیدہ قرار دیئے گئے پہلے 50سوشل نیٹ ورکس میں فیس بک کا نام شامل نہیں تھا۔ اس فہرست میں 50ویں نمبر پر چینی سمارٹ فون میکر ’ون پلس‘ آئی جسے صرف0.4فیصد لوگوں نے پسند کیا۔ فیس بک کو اس سے بھی کم لوگوں نے پسند کیا۔ ایجنسی کے چیف کری ایٹو آفیسر میٹ بینیٹ کا کہنا تھا کہ ”اس میں کوئی حیران ہونے والی بات نہیں کہ فیس بک پہلے 50مقبول ترین سوشل نیٹ ورکس میں شامل نہیں ہو سکا۔ 30سال سے کم عمر لوگوں میں اس کی مقبولیت کم ہونے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سب سے بڑی وجہ لوگوں کا اس سے اعتبار اٹھ جانا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ فیس بک پر ان کا ذاتی ڈیٹا محفوظ نہیں رہتا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -