مردہ خانے کی مرمت کرنے والے مزدوروں کو چھت میں چھپائی کیا چیز مل گئی؟ جان کر ہی انسان کانپ اُٹھے

مردہ خانے کی مرمت کرنے والے مزدوروں کو چھت میں چھپائی کیا چیز مل گئی؟ جان کر ...
مردہ خانے کی مرمت کرنے والے مزدوروں کو چھت میں چھپائی کیا چیز مل گئی؟ جان کر ہی انسان کانپ اُٹھے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک مردہ خانے کی مرمت کے دوران مزدوروں کو چھت میں چھپائی گئی ایسی چیز مل گئی کہ دیکھ کر ان کے اوسان خطا ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں واقع سنٹرل فیونرل ہوم میں پیش آیا جہاں مزدور تعمیراتی کام کر رہے تھے۔ جب انہوں نے چھت کو مرمت کی غرض سے توڑا تو انہیں اس میں سے 11بچوں کی لاشیں برآمد ہو گئیں، جو گل سڑ چکی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ مردہ خانہ 6ماہ سے بند پڑا تھا۔ مزدوروں نے لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دے دی۔ جس کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے مردہ خانے کی پوری تلاشی لینی شروع کر دی کہ کہیں اور بھی لاشیں اس کے اندر نہ چھپائی گئی ہوں۔تاہم ان گیارہ کے علاوہ کوئی لاش نہیں ملی۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیونرل ہوم لوگوں سے میتوں کی تدفین کے عوض پیسے لیتا لیکن میتوں کو دفن کرنے کی بجائے انہیں ایسے ہی ٹھکانے لگا دیتا تھا۔ اس کے متعلق شکایات موصول ہونے پر رواں سال اپریل میں اس کا لائسنس معطل کر دیا گیا تھا، تب سے یہ بند پڑا تھا۔پولیس اس انسانیت سوز واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس