’میں انسان نہیں کتا ہوں کیونکہ۔۔۔‘ یہ شخص واقعی کتوں والی زندگی کیوں گزارتا ہے؟ جواب جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
شکاگو(نیوز ڈیسک)قدرت نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا، جس پر جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، مگر حیرت کی بات ہے کہ اس دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو انسان ہو کر بھی انسان کے بچے بننے کو تیار نہیں۔ امریکی خواجہ سراءٹونی میک گین بھی ایک ایسی ہی افسوسناک مثال ہے، جس نے اپنے ہاتھوں اپنی ایسی تذلیل کر رکھی ہے کہ جان کر آپ یقین ہی نہیں کر پائیں گے۔
میل آن لائن کے مطابق ٹونی میک گین ، جسے اس کے عجیب و غریب شوق کی وجہ سے اس کے دوست ’ٹونی کتا‘ بھی کہتے ہیں، کو ہمیشہ سے انسان کی بجائے کتے کی طرح زندگی گزارنے کا شوق رہا ہے، اور اسی لیے وہ خود کو ’انسانی پلا‘ بھی کہتا ہے۔ ٹونی پیدائشی خواجہ سراءہے۔ اُس نے اینڈریو نامی شخص سے شادی بھی کر رکھی ہے اور اُسے اپنا خاوند کہتا ہے۔
ٹونی اپنے ’خاوند‘ کے لئے صرف بیوی ہی نہیں ہے بلکہ اس کا پالتو کتا بھی ہے۔ وہ کتے کے منہ والا ماسک پہنتا ہے اور اپنے پیچھے دم بھی لٹکاتا ہے ۔ اس کے بعد وہ کتے والی تمام حرکتیں کرتا ہے۔ اینڈریو کے حکم پر بھاگ کر جاتا ہے اور گیند اُٹھا کر لاتا ہے۔ کبھی کسی ہڈی کا تعاقب کرتا ہے تو کبھی کسی چھڑی کو اپنے منہ میں پکڑ کر لاتا ہے۔ کتے کی طرح بھونکتا بھی ہے اور اچھل کود بھی کرتا ہے۔
اس شخص کے بارے میں کیا کیا بتائیں آپ کو، اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کتوں جیسی جنسی حرکات بھی کرتا ہے۔ انسان ہو کر بھی کتوں والی زندگی گزار رہا ہے، اور بدبختی کسے کہتے ہیں!