امریکی محکمہ دفاع کی بے بسی، ہیکرز نے ہزاروں اہلکاروں کا ڈیٹا چوری کر لیا

امریکی محکمہ دفاع کی بے بسی، ہیکرز نے ہزاروں اہلکاروں کا ڈیٹا چوری کر لیا
امریکی محکمہ دفاع کی بے بسی، ہیکرز نے ہزاروں اہلکاروں کا ڈیٹا چوری کر لیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہیکرز نے امریکی محکمہ دفاع کے ہزاروں اہلکاروں کا ڈیٹا چوری کر لیا ہے جس کی وجہ سے محکمہ دفاع کے محکمہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نا معلوم ہیکرز نے امریکی محکمہ دفاع کے سفری ریکارڈز چوری کر لیے ہیں۔،اطلاعات کے مطابق ہزاروں ورکرز کا ذاتی ڈیٹا ان ہیکرز نے چوری کیا ہے، امریکی حکومت رواں ماہ کے آغاز میں ہتھیاروں کے بڑے نظاموں کو ہیکرز کے حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے ناکافی اقدامات پر محکمہ دفاع کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہے، امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار کے مطابق پینٹاگون کو اس ہیکنگ کے بارے میں چار اکتوبر کو معلوم ہوا تاہم یہ ہیکنگ ممکنہ طور پر کئی ماہ پہلے ہوئی تھی۔ سائبر حملہ آور امریکی محکمہ دفاع کے قریب 30 ہزار اہلکاروں کے ذاتی اور کریڈٹ کارڈ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

مزید : بین الاقوامی