مسافروں سے بھرا ہوائی جہاز دیوار سے ٹکرا گیا لیکن پھر بھی 4 گھنٹے تک اُڑتا رہا اور پھر۔۔۔

مسافروں سے بھرا ہوائی جہاز دیوار سے ٹکرا گیا لیکن پھر بھی 4 گھنٹے تک اُڑتا رہا ...
مسافروں سے بھرا ہوائی جہاز دیوار سے ٹکرا گیا لیکن پھر بھی 4 گھنٹے تک اُڑتا رہا اور پھر۔۔۔

  

ممبئی (نیوز ڈیسک) ہوائی جہاز کے ساتھ معمولی سی اونچ نیچ بھی ہو تو پائلٹ اسے فوری طور پر قریبی ائیرپورٹ پر اتار دیتا ہے مگر ائیرانڈیا کی ایک پرواز کے عملے نے تو کمال ہی کر دیا۔ اول تو انہیں خبر ہی نہیں ہوئی کہ ٹیک آف کے دوران ایک سنگین مسئلہ پیش آ گیا تھا، اور پھر جب انہیں بتایا گیا تو بھی وہ واپس اُترنے کو تیار نہیں تھے۔ پورے چار گھنٹے تک اسی حال میں اڑتے رہے اور 130 مسافروں کی جان خطرے میں ڈالے رکھی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایئر انڈیا کا ایکسپریس بوئنگ 737-800طیارہ عملے کے چھ ارکان اور 130 مسافروں کو لے کر ٹیک آف کر رہا تھا مگر پہلے اس کے نچلے حصے نے لوکلائزر انٹینے سے رگڑ کھائی اور پھر اس کا نچلا حصہ ائیرپورٹ کی حفاظتی ڈیوار سے بھی ٹکرایا۔ لوکلائزر انٹینا رن کے آخرے حصے کے قریب لگا ہوتا ہے اور اس کا مقصد جہاز کو رن کے درمیانی حصے کے سیدھ میں رکھنا ہوتا ہے۔ انٹینے اور دیوار سے ٹکرانے کی وجہ سے جہاز کے نچلے حصے سے بیرونی تہہ کا ایک بڑا ٹکڑا اُدھڑ گیا۔ اس کے باوجود تقریباً چار گھنٹے تک یہ طیارہ پرواز کرتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تریچی ائیرپوٹ سے طیارے کے ٹیک آف کے 30 سے 40 منٹ بعد پتہ چلا کہ ایئر پورٹ کی حفاظتی دیوار کو نقصان پہنچا ہے ۔ اس بات کی خبر طیارے کے پائلٹوں کو کی گئی لیکن ان کا کہنا تھا کہ جہاز کے سارے سسٹمز ٹھیک طور پر کام کرتے ہیں اور انہوں نے پرواز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔اس کے بعد بنگلور ایئر ٹریفک کنٹرول نے کپتان کو خبر دار کیا ، اس کے بعد ممبئی ٹریفک ایئر کنٹرول نے انہیں خبر دار کیا، لیکن انہوں نے سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

بالآ خر ایئر انڈیا فلائٹ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کپتان کو حکم دیا گیا کہ وہ طیارے کو واپس ممبئی لائے اور تب وہ واپس پلٹا۔ تریچی ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے بعد واپس ممبئی ایئر پورٹ پر اترنے تک یہ طیارہ 1500کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ طے کر چکا تھا۔ بھارتی ڈائریکٹریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی جانب سے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو بھی معاملے کا جائزہ لے رہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس