نائجیریا کے ملیشیا گروہ نے سینکڑوں بچوں کو رہا کر دیا: یونیسیف

نائجیریا کے ملیشیا گروہ نے سینکڑوں بچوں کو رہا کر دیا: یونیسیف
نائجیریا کے ملیشیا گروہ نے سینکڑوں بچوں کو رہا کر دیا: یونیسیف

  

ابوجہ(این این آئی)افریقی ملک نائجیریا کے ایک نجی ملیشیا گروہ نے کم از کم 837 بچوں کو رہا کر دیا۔ ان میں سے کئی بچوں سے بطور جنگجو کام لیا جا رہا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ا قوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے اسے انسانی حقوق کی کامیابی اور بچوں کی حفاظت قرار دیا ہے۔ سی جے ٹی ایف نامی اس عسکری گروہ نے ایک برس پہلے یہ معاہدہ کیا تھا کہ وہ اپنے مقاصد کے لیے بچوں کو استعمال نہیں کرے گا۔ یونیسیف کے مطابق مائیدوگوری نامی صرف ایک شہر میں 1500بچے اور بچیاں اس عسکری گروہ کے ساتھ وابستہ ہیں۔ یہ عسکری گروہ جہادی تنظیم بوکو حرام کے خلاف برسر پیکار ہے۔

مزید : بین الاقوامی