گھر میں کام کرنے سے انکار پر ٹیچر کا طالبہ پر تشدد،سر پھاڑ دیا
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری سکول کی ٹیچر نے گھر میں کام نہ کرنے کی وجہ سے طالبہ کا سر پھاڑ دیا ،تشدد کی وجہ پوچھنے پر متاثرہ بچی کی والدہ کے خلاف مقدمہ درج کر وادیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق گجرات کے نواحی علاقہ کڑیانوالہ کے گورنمنٹ ہائی سکول پیرو شاہ کی ٹیچر نے 5 ویں کلاس کی طالبہ کو گھر میں کام نہ کرنے کی سزا دیتے ہوئے اس پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر ڈنڈے سے پھاڑ دیا۔ بچی کی والدہ لوگوں کے گھروں اور اسی سکول میں بھی کام کرتی ہے ,بچی کی والدہ شکایت کرنے آئی تو اس کو بھی بچی کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹیچر صائمہ کوثر نے اپنے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے الٹا بچی کی ماں پر کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کروا دیا,بچی کی والدہ کا کہنا تھا ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم غریب ہیں 12 سالہ حدیقہ نے روتے ہوئے اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔