جب تک مصر کا صدر ہوں اخوان المسلمون کو سر نہیں اٹھانے دوں گا: عبدالفتاح السیسی

جب تک مصر کا صدر ہوں اخوان المسلمون کو سر نہیں اٹھانے دوں گا: عبدالفتاح السیسی
جب تک مصر کا صدر ہوں اخوان المسلمون کو سر نہیں اٹھانے دوں گا: عبدالفتاح السیسی

  

قاہرہ( آن لائن )مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ خطے میں پائے جانے والے انتشار کے پیچھے مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کا ہاتھ ہے ، جب تک میں مصر کا صدر ہوں اخوان کو سر اٹھانے کا موقع نہیں دوں گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو ؂میں صدر السیسی کا کہناتھا کہ مصری قوم اخوان المسلمون کو دوبارہ اقتدار تک نہیں پہنچنے دے گی، مصر میں اب اخوان کا کوئی کردار باقی نہیں رہا ہے، اخوان کا نظریہ حیات قابل قبول نہیں بلکہ مہذب زندگی کے اصولوں کے متصادم ہے۔مصری صدر نے کہا کہ کویت اور مصر کے تعلقات برسوں پر محیط ہیں۔ ان کے صدر منتخب ہونے کے بعد کویت کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے، مشکلات حالات میں کویت نے مصر کی ہرممکن مدد کی ہے جس پر مصری حکومت اور قوم دونوں کویت کے شکر گزار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں صدر السیسی نے کہا کہ عرب ممالک کی قومی سلامتی کے لیے تمام ممالک کو ملک کر کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام عرب ممالک کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں اور ہمیں عرب اقوام کو بچانے کے لیے ایک حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ عرب بہار ایک غلط تصور کا نتیجہ تھی، اس کے نتیجے میں سوائے افراتفری کے کچھ نہیں ملا۔ عرب ممالک میں ہونے والی تباہی اور بربادی اور نام نہاد عرب بہار ہی کا نتیجہ ہے۔

مزید : بین الاقوامی