جرمنی نے آسٹریا کے ساتھ سرحدی نگرانی میں توسیع کر دی
برلن(این این آئی)جرمن وزارت داخلہ نے آسٹریا کی سرحد پر واقع مختلف گزرگاہوں کی سخت نگرانی کے سلسلے میں توسیع کر دی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 6 ماہ کی مزید نگرانی کا عمل 12نومبر سے بڑھایا گیا ہے۔ اِس اضافے کا فیصلہ جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کے حکم پر کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے بیان میں واضح کیا گیا کہ سرحدی نگرانی کا بنیادی مقصد شینگن زون کے مختلف ملکوں میں سرحدی معاملات کو بہتر بنانا ہے۔ 2015 سے شینگن زون کے کئی ممالک نے سرحدی کنٹرول کی پالیسی کو نافذ کر رکھا ہے۔