خستہ حال عمارت کا ملبہ گلی میں گرنے سے راہگیر خاتون جاں بحق 

خستہ حال عمارت کا ملبہ گلی میں گرنے سے راہگیر خاتون جاں بحق 
خستہ حال عمارت کا ملبہ گلی میں گرنے سے راہگیر خاتون جاں بحق 

  

لاہور( این این آئی) پرانی انار کلی کے علاقہ میں مزدوروں کی جانب سے گرائی جانے والی خستہ حال عمارت کا ملبہ گلی میں گرنے سے راہگیر خاتون جاں بحق ہو گئی ،ریسکیو 1122نے لاش ملبے کے نیچے سے نکال کر مردہ خانے منتقل کردی۔

تفصیلات کے مطابق پرانی انار کلی میں مزدوروں کی جانب سے ایک خستہ حال عمارت کو گرایا جارہا تھاکہ اسی دوران ملبہ گلی میں سے گزرنے والی خاتون 60سالہ شمیم بی بی پر آگرا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی جس نے ملبے کے نیچے سے لاش کو نکال کر مردہ خانے منتقل کیا ۔ اطلاع پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ انتظامیہ کے مطابق خطرناک عمارتوں کوگرانے کیلئے نوٹسز جاری کئے گئے تھے جس پر مالکان کی جانب سے عمارت کو گرایا جارہا تھالیکن اس کیلئے احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی گئیں ۔ تاہم عمارت کے مالک اور ٹھیکیدار کے خلاف قانون کارروائی کے لئے درخواست دیدی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور