قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے ممالک کے لیے ورلڈ بینک کا خصوصی امدادی فنڈ قائم کر دیا گیا 

قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے ممالک کے لیے ورلڈ بینک کا خصوصی امدادی فنڈ قائم ...
قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے ممالک کے لیے ورلڈ بینک کا خصوصی امدادی فنڈ قائم کر دیا گیا 

  

بالی(این این آئی)عالمی بینک نے 150 ملین ڈالر سے ایک خصوصی فنڈ تشکیل دیا ہے، جو ایسے ممالک کے لیے وقف ہو گا جنہیں قدرتی آفات یا ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات کا سامنا ہے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس فنڈ کے قیام کا فیصلہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ اس فنڈ کا نام گلوبل رِسک فِنانسنگ فیسیلیٹی رکھا گیا ہے۔ اس خصوصی فنڈ کے قیام کے لیے بنیادی امدادی رقوم جرمنی اور برطانیہ نے فراہم کی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی