نامعلوم افرد نے45 سالہ شخص کو قتل کر کے لاش گندے نالے میں پھینک دی

نامعلوم افرد نے45 سالہ شخص کو قتل کر کے لاش گندے نالے میں پھینک دی
نامعلوم افرد نے45 سالہ شخص کو قتل کر کے لاش گندے نالے میں پھینک دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)گوالمنڈی کے علاقہ میں گندے نالے سے تشدد زدہ 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،پولیس نے ریسکیو ٹیم کی مددسے لاش باہر نکال کر مردہ خانے منتقل کردی ۔

تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی دیال سنگھ کالج نسبت روڈ پر موجود گندے نالے میں45سالہ شخص کی پڑی ہوئی لاش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے فوری پولیس کو اطلاع کردی جنہوں نے پہنچ کر ریسکیو ٹیم کی مدد سے لاش باہر نکالی اور شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردیا ,علاقہ مکنیوں نے کہا کہ یوں لگتا ہے جیسے یہ لاش تین دن پرانی ہے جس کو تشدد کے دوران مار کر پھینکا گیااور یہ تیرتی ہوئی یہاں آگئی ہے ,پولیس نے بتایا کہ اصل حقائق لواحقین اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے ۔

مزید :

جرم و انصاف -