منشا بم کی گرفتاری پولیس کے لیے درد سر بن گئی،آپریشز کے ساتھ انویسٹی گیشنز پولیس کو بھی ٹاسک سونپ دیا گیا

منشا بم کی گرفتاری پولیس کے لیے درد سر بن گئی،آپریشز کے ساتھ انویسٹی گیشنز ...
منشا بم کی گرفتاری پولیس کے لیے درد سر بن گئی،آپریشز کے ساتھ انویسٹی گیشنز پولیس کو بھی ٹاسک سونپ دیا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کیلئے منشا بم کی گرفتاری درد سر بن گئی۔ صدر پولیس آپریشنز کے ساتھ انویسٹی گیشنز پولیس کو بھی ٹاسک دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس منشاء بم کو گرفتار کرنے میں ابھی تک ناکام رہی ہے ،ایس پی صدر آپریشنز معاذ ظفر نے چند روز میں ہی منشا بم کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہےجس پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے انویسٹی گیشن پولیس کو بھی منشاء بم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ منشا بم کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہےجلد گرفتار کر لیں گے۔

مزید : جرم و انصاف