امریکانے مجھے قتل کرنے کا منصوبہ کولمبیا کو تیارکرنے کا حکم دے رکھاہے: صدروینزوویلا

امریکانے مجھے قتل کرنے کا منصوبہ کولمبیا کو تیارکرنے کا حکم دے رکھاہے: ...
امریکانے مجھے قتل کرنے کا منصوبہ کولمبیا کو تیارکرنے کا حکم دے رکھاہے: صدروینزوویلا

  

بگوٹا(این این آئی)وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے کہاہے کہ امریکا کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق نکولس مدورو نے سرکاری ٹی وی پر ایک تقریر میں کہا کہ امریکا نے کولمبیا کی حکومت کو میرے قتل کی سازش ترتیب دینے کا کہا تھا، جو اگست میں ناکام ہوگئی تھی۔انہوں نے مستقبل میں ہونے والے کسی بھی قاتلانہ حملے سے متعلق کہا کہ میں پوری دنیا کو بتارہا ہوں کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کا حکم وائٹ ہاؤس کی جانب سے کولمبیا کے دارالحکومت بوگوتا میں حکومت کو دیا گیا تھا، ٹرمپ انتظامیہ مجھے قتل کرنا چاہتی ہے۔وسری جانب کولمبیا کی وزارت خارجہ نے نکولس مدورو پر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کیا۔

مزید : بین الاقوامی