سام سنگ نے 5 کیمروں والا فون متعارف کروادیا، اتنے کیمروں کا کیا فائدہ ہے؟ آپ بھی جانئے

سام سنگ نے 5 کیمروں والا فون متعارف کروادیا، اتنے کیمروں کا کیا فائدہ ہے؟ آپ ...
سام سنگ نے 5 کیمروں والا فون متعارف کروادیا، اتنے کیمروں کا کیا فائدہ ہے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)جون کے مہینے میں ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے V40موبائل فون متعارف کروایا جس میں کل پانچ کیمرے تھے ، تین پچھلی جانب اور دو اگلی جانب ۔ اب سام سنگ نے بھی اس کا جواب دے دیا ہے، یعنی اپنا نیا ماڈل گیلکسی پرو A9 متعارف کروا دیا ہے جس آگے ایک اور پیچھے چار کیمرے ہیں۔اس کے پچھلے چار کیمرے مل کر ”کواڈ شوٹر“ ٹیکنالوجی بناتے ہیں، یعنی چار مختلف اینگلز سے تصویر لے کر حقیقی دنیا جیسا منظر آپ کے سامنے لے آتے ہیں۔ یہ پہلا چار کیمروں پر مبنی ویڈیو شوٹنگ ٹیکنالوجی فیچر بھی ہے۔


سام سنگ فون کے پچھے چار کیمروں میں ایک 24mpf/1.7کیمرہ ہے، ایک 10mp F/2.4ٹیلی فوٹو لینز ، ایک 8mp F/2.4وائڈ اینگل کیمرہ اور ایک 5mp F/2.2 depthکیمرہ شامل ہے۔ نئے فون کی سکرین کا سائز 6.3انچ ہے ۔ یہ 220x1080amoledڈسپلے ہے۔ اس کا پروسیسر سنیپ ڈریگن 660 جبکہ اس فون میں 6GBریم اور 128GBمیموری کارڈ کی سہولت موجود ہ ہے ۔ بیٹری کی طاقت 3720mAhہے، جبکہ سیلفی کیمرہ 8MP F/1.7 طاقت کا حامل ہے۔