کروڑوں کمانے والی سونا کشی ابھی بھی ممی پاپا سے جیب خرچ لیتی ہیں 

کروڑوں کمانے والی سونا کشی ابھی بھی ممی پاپا سے جیب خرچ لیتی ہیں 
کروڑوں کمانے والی سونا کشی ابھی بھی ممی پاپا سے جیب خرچ لیتی ہیں 

  

ممبئی (آئی این پی) کروڑوں کمانے والی بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا آج بھی پاپا اور ممی سے جیب خرچ لیتی ہیں۔ اس بات کا انکشاف خود سوناکشی نے کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی نے بتایا کہ انہیں فلموں کے لئے جو بھی پیسے ملتے ہیں وہ اسے اپنی ممی کو دے دیتی ہیں۔ اور جب پیسے چاہئیے ہوتے ہیں تو وہ اپنے والدین سے مانگ لیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سب سے پہلا چیک 3 ہزار روپے کا ملا تھا، جسے ان کی ممی نے فریم کرواکر اپنے پاس رکھا ہے اور میری پہلی کمائی کو یادگار بنا دیا ہے۔سوناکشی نے اپنے کیریئر کا آغاز سلمان کی فلم دبنگ سے کیا تھا۔ اس کے بعد کامیابی ان کے قدم چومنے لگی ان کی کئی فلمیں سپر ہٹ ہوئیں اور پیسوں کی برسات ہونے لگی۔

مزید : تفریح