صوبائی دارالحکو مت ، ضمنی انتخابات میں ا فسران سمیت 12ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے

صوبائی دارالحکو مت ، ضمنی انتخابات میں ا فسران سمیت 12ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی ...
صوبائی دارالحکو مت ، ضمنی انتخابات میں ا فسران سمیت 12ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکو مت میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ،پولیس افسران سمیت پولیس اہلکار ،ڈولفن اور پیروسکواڈ بھی ڈیوٹی پر معمور رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخاب کا دنگل پر پولیس نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی،12ایس پیز سمیت دیگرافسران کے ہمراہ 12ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے جن میں ڈولفن اور پیروسکواڈ بھی تعینات رہیں گے ۔ضمنی الیکشن شہر کے چار حلقوں میں ہورہا ہے جن کے 886 پولنگ سٹیشنزہیں جبکہ ان میں سے 93 پولنگ اسٹیشنز کوپولیس کی طرف سے حساس قرار دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور