جرمنی کی ایک تیز رفتار ریل گاڑی میں آتشزدگی،تمام 510مسافرمحفوظ رہے 

جرمنی کی ایک تیز رفتار ریل گاڑی میں آتشزدگی،تمام 510مسافرمحفوظ رہے 
جرمنی کی ایک تیز رفتار ریل گاڑی میں آتشزدگی،تمام 510مسافرمحفوظ رہے 

  

برلن(این این آئی)جرمن شہر کولون سے میونخ جانے والی تیز رفتار ریل گاڑی انٹر سٹی ایکسپریس میں آگ لگنے سے فرینکفرٹ ہوائی اڈے تک کی خصوصی ریل سروس کو بند کر دیا گیا ہے۔ 

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں ٹرین سروس کے نگران ادارے ڈوئچے بان نے کہاکہ ریل گاڑی پر سوار تمام 510 مسافروں کو بحِفاظت اتار لیا گیا تھا جبکہ اس آگ کے پھیلنے سے 2 بوگیاں جل گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق آگ پھیلنے سے قبل دھواں اٹھنے سے ریل گاڑی کا خود کار بریک نظام متحرک ہو گیا تھا اور کوئی بڑا انسانی نقصان نہیں ہوا۔ فرینکفرٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے ٹرین سروس بون شہر سے گزرنے والے ریلوے ٹریک پر منتقل کر دی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی