ہمایوں اختر اور سعد رفیق میں سے کون الیکشن جیتے گا؟ معروف صحافی کے انکشاف نے سب کو دنگ کر دیا، جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

ہمایوں اختر اور سعد رفیق میں سے کون الیکشن جیتے گا؟ معروف صحافی کے انکشاف نے ...
ہمایوں اختر اور سعد رفیق میں سے کون الیکشن جیتے گا؟ معروف صحافی کے انکشاف نے سب کو دنگ کر دیا، جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءہمایوں اختر مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ سعد رفیق کو شکست دیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں عام انتخابات کے دوران عمران خان بمشکل جیتے تھے اور اب خواجہ سعد رفیق اور ہمایوں اختر کے درمیان مقابلہ ہے۔ پہلے سروے کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے جیتنے کے امکانات 60 فیصد تھے جبکہ ہمایوں اختر کی جیت کے امکانات 40 فیصد تھے لیکن ہماری اطلاعات کے مطابق اب ہمایوں اختر آگے نکل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تازہ ترین سروے کے مطابق ہمایوں اختر کی جیت کے امکانات 55 فیصد پر چلے گئے ہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق کی جیت کے امکانات 45 فیصد سے بھی کم ہو گئے ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ کل ہونے والے انتخابات میں ہمایوں اختر کے ہاتھوں خواجہ سعد رفیق کو شکست ہو گی۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور