چچا کی بیٹے سے ملکر نابالغ بھتیجی کے ساتھ جنسی زیادتی،متاثرہ نے امتحانی کاپی پر اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان لکھ دی

چچا کی بیٹے سے ملکر نابالغ بھتیجی کے ساتھ جنسی زیادتی،متاثرہ نے امتحانی کاپی ...
چچا کی بیٹے سے ملکر نابالغ بھتیجی کے ساتھ جنسی زیادتی،متاثرہ نے امتحانی کاپی پر اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان لکھ دی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈیا کے مشہور شہر ہریانہ میں ایک نابالغ بچی کو اس کے چچا نے متعدد بار جنسی زیادتی کانشانہ بنایا ہے جس سے تنگ آکر طالبہ نے امتحان میں جوابی کاپی پر سوالات کے جوابات لکھنے کی بجائےاپنے ساتھ ہو نے والے ظلم کے بارے میں لکھ دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی نے امتحانی کاپی پر لکھا ہے کہ کس طرح اس کا چچا اور اس کا بیٹا اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہےہیں،طالبہ کی اس تحریر نے سکول ٹیچر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا جس پر اس نے اس ظلم کے متعلق سکول کے پرنسپل کو اطلاع دی ،سکول انتظامیہ نے واقعہ کی اطلاع   چائلڈ ویلفیئر کمیٹی جہنوں نے ملزمان کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کر وادیا ہے ،پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے چچا اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : بین الاقوامی