نیپال میں شیروں کی آبادی میں 63 فیصد اضافہ

نیپال میں شیروں کی آبادی میں 63 فیصد اضافہ
نیپال میں شیروں کی آبادی میں 63 فیصد اضافہ

  

کھٹمنڈو (صباح نیوز)نیپال میں حکام کی طرف سے جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار کے خلاف بھرپور مہم کے نتیجے میں 4 سال کے دوران شیروں کی آبادی میں 63فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں ٹائیگرز کی مجموعی تعداد کے سلسلے میں اس سال کیے جانے والے ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ اس وقت نیپال میں ٹائیگرز کی کل تعداد 198ہے جو 4 سال قبل سروے کے وقت صرف 121بنتی تھی۔کھٹمنڈو میں نیشنل پارکس اور جنگلی حیات کے تحفظ کے ملکی محکمے کے ایک ماہر ماحولیات مہیشور ڈھاکل کے بقول شیروں کی نسل کے ان جانوروں کی آبادی میں یہ اضافہ حکومت کی ان کوششوں کی وجہ سے ممکن ہو سکا جو جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار اور ان کی سمگلنگ کی روک تھام اور معدوم ہو جانے کے خطرے پر جانوروں کی حفاظت کے لیے کی جا رہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی